ڈیرہ غازی خان چوھدری احمد سے )
قصبہ کوٹ مبارک میں بلیل کھوسہ خاندان کے سپوتوں محمد نادر، محمد قاسم اور محمد آصف کی شادی خانہ آبادی کی پروقار تقریب اور دعوتِ ولیمہ منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے نئی زندگی شروع کرنے والے جوڑوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سردار احد خان کھوسہ اور سردار داؤد خان کھوسہ تھے، جنہوں نے دولہوں کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر دولہوں کے عزیز و اقارب محمد موسیٰ بلیل، حبیب اللہ خان، وائس چیئرمین کوٹ مبارک شاہد حسین گھمرانی، جابر حسین، فیاض، عبدالغفار، جاوید، شملہ خان اور دیگر رشتہ دار مہمانوں کی تواضع کے لیے موجود رہے۔
تقریب میں معروف صحافی چوہدری احمد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور تقریب کو رونق بخشی۔ شرکاء نے بلیل کھوسہ خاندان کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے دولہوں کے لیے خوشحال مستقبل کی دعا کی۔