جھنگ (قمر زمان نقوی): انہوں نے یہ بات جھنگ میں مدرسہ مہدالفقیر میں پیر ذوالفقار نقشبندی کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ پیر ذوالفقار نے بندے اور رب کے درمیان تعلق جوڑنے میں پوری زندگی صرف کر دی – ہماری دعا ہے کہ حضرت مرحوم کی خدمات کو میزان حسنات میں جگہ عطا فرمائے اور خدا تعالی ان کے متوسلین اور متعلقین کو پیر ذوالفقار کے سلسلے کو جاری رکھنے کی توفیق دے – مولانا فضل الرحما نے کہا کہ بھارت کے رویے ایک جیسے نہیں رہتے مختلف حکومتوں کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاو کا عمل چلتا رہتا ہے – انہوں نے کہا کہ مودی جب سے آیا ہے وہ ہندوستان میں بھی مسلمان دشمن اور پاکستان دشمن کے طور پر جانے جاتے ہیں – ان کے آنے سے بنگلہ دیش میں جو رد عمل آیا ہے وہ مودی حکومت کے تسلط جمانے کے ردعمل کے طور پر آیا ہے – مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہادری سے انڈیا کی جارحیت کا جواب دیا ہے – انڈیا کو یہ بات چبھ رہی ہے کہ ہندوستان کو پکستان کے ہاتھوں اتنی بری شکست کیوں ہوئی – ان کا کہنا تھا کہ مجھے اطمینان ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہے اور ہماری دفاع ہندوستان کی ہر جارحیت کے مقابلہ کی صلاحیت رکھتی ہے – انہوں نے مزید کہا کہ جو حکومت وہاں فرقہ وارانہ تعصبات پھیلاتی ہے اور ہندوتوا کے نام پر سیاست کرتی ہے تو ایسے عناصر جنم لیتے ہیں جو انتہا پسندی کا شکار ہو جاتے ہیں – وہاں کے علما ء وہاں کے حلات کو بہتر جانتے ہیں اور اچھے طریقے سے صورتحال کو قابو کریں گے – آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خود ایک بڑی اپوزیشن ہے اور وہ اپنی حکمت عملی خود بناتی ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ پوری اپوزیشن کو جس طرح ایک صف پہ ہونا چاہئے تھا وہ کیفیت پیدا نہیں ہو رہی بڑی اپوزیشن کا کام ہوتا ہے کہ باقی اپوزیشن کو ایک صف پہ لائے اور اس کے لئے ایجنڈے کی ضرورت ہوتی ہے – پہلے ایجنڈے پہ اتفاق ہو پھر آل پارٹیز بلائی جائے یہ نہ ہو کہ متنازعہ ایجنڈے کی وجہ سے آل پارٹیز سبو تاژ ہو جائے ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی کسی بھی کوشش کو سبو تاژ نہیں کرنا چاہتے اور چاہتے ہیں جو بھی ہو باہمی مشاورت سے ہو – بلدیاتی الیکشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بارے میں مطالعہ نہیں کیا اور ہماری پارٹی میں فیصلوں کا اختیار بھی ضلعی جماعتوں کو حاصل ہے –
جھنگ: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر طریقت ذوالفقار نقشبندی نے دین کی جو شمع روشن کی وہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں دین اسلام کی روشنی پھیلائی –