جھنگ (قمر زمان نقوی) ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات، غیر قانونی بورڈز، پوسٹرز اور وال چاکنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ اس سلسلے میں ٹوبہ روڈ پر قائم تجاوزات، غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور پوسٹرز کو ہٹا دیا گیا جس سے سڑک کی کشادگی بحال ہو گئی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔اسی طرح ڈائنا موڑ، احمد پور سیال کے علاقے میں غیر قانونی وال چاکنگ کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دیواروں پر درج تمام غیر مجاز تحریریں مٹا دی گئیں۔ انتظامیہ نے متعلقہ افراد کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ شہر کی دیواروں کو خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف، خوبصورت اور منظم بنانے کے لیے یہ کارروائیاں مستقل …
ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی جانب سے شہر کی خوبصورتی بحال کرنے اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے تجاوزات، غیر قانونی بورڈز، پوسٹرز اور وال چاکنگ کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی