آپریشن غضب للحق میں 583 افغان طالبان ہلاک اور 795 سے زائد زخمی ہوئے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں 583 افغان طالبان ہلاک اور 795 سے زائد زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 242 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں۔ جبکہ 38 چیک پوسٹوں کو قبضے میں لینے کے بعد تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 213 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ افغانستان میں 64 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *