خیبرپختونخوا حکومت نے 12 لاکھ رجسٹرڈ موٹر سائیکل والوں کو 2200 روپے دینے کا اعلان کردیا،تمام موٹر سائیکل والوں کو یہ پیسے 2 حصوں میں دیے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پیٹرول 12 روپے زیادہ کیا گیا تھا تو یہی لوگ باتیں کرتے تھے،خیبرپختونخوا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے،حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی شاہ خرچیاں کم کرنی چاہئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی صورت میں ہمارے پاس تجاویز ہیں،وفاقی حکومت کو یہ تجاویز بھیجیں گے،ہم ایسے مسائل پر سیاست نہیں کرتے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اثر غریب عوام پر ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے،بی آر ٹی میں خواتین کے لیے10 پنک بسز لا رہے ہیں،اب پیٹرول کیساتھ بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا، اس لیے ہم عوام کو سولر سسٹم دے رہے ہیں۔