پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بریکنگ نیوز آگئی،جا نئے کیا

سرکاری حکام نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کی صورت میں تیل اور گیس کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کا براہ راست اثر ملک کی توانائی ضروریات اور قیمتوں پر پڑ سکتا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی زیادہ تر تیل (       petrol)اور گیس کی درآمدات خلیجی ممالک سے وابستہ ہیں، جس کے باعث خطے کی جغرافیائی صورتحال کسی بھی وقت سپلائی چین کو متاثر کر سکتی ہے۔

حکام کے مطابق اگر علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو توانائی کی ترسیل میں مزید رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ موجودہ صورتحال میں دستیاب ذخائر محدود وقت کے لیے ہی کافی ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بعض پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی تقریباً ایک ماہ تک ہی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

بریفنگ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ عالمی توانائی نیٹ ورک میں پاکستان ایک اہم راہداری کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں سے دیگر ممالک کو بھی سپلائی جاتی ہے، اس لیے کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے اثرات صرف مقامی نہیں بلکہ خطے تک پھیل سکتے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ مائع قدرتی گیس کے طویل المدتی معاہدوں کے تحت سپلائی جاری ہے، تاہم مکمل تسلسل کے لیے علاقائی استحکام ناگزیر ہے۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ مقامی سطح پر گیس کے ذخائر کو قومی گرڈ میں شامل کرنے کے اقدامات جاری ہیں تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں دباؤ کم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *