عید الفطر پر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

مسقط: عمانی حکومت نے 19 مارچ سے 23 مارچ 2026 تک عید الفطر کی چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے جب کہ دفاتر 24 مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔

فلکیاتی پیشین گوئیوں کے مطابق، زیادہ تر ممالک میں اس سال رمضان کے 30 دن مکمل ہونے کا امکان ہے، یعنی بہت سے ممالک میں عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم عید کی حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ مذہبی حکام شوال کا چاند نظر آنے کے بعد کریں گے۔

عمان میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 کو ہوا تھا جب کہ کئی دیگر خلیجی ممالک میں 18 فروری کو روزے کا آغاز ہوا تھا، اس کے مطابق اگر عید 20 مارچ کو آتی ہے تو عمان میں رمضان 29 دن تک جاری رہے گا، جب کہ ایک دن پہلے روزہ رکھنے والے ممالک میں 30 دن پورے ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *