بورے والا(سدرہ شریف)۔ مقابلے میں پنجاب کی نامور یونیورسٹیوں سے 40 طلبہ نے شرکت کی۔ شرکاء میں بی زیڈ یو ملتان، ایمیرسن ملتان، جی سی لاہور، یو سی پی لاہور، یونیورسٹی آف گجرات، پنجاب یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ساہیوال، یونیورسٹی آف اوکاڑہ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن وہاڑی کیمپس، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جھنگ اور ایم این ایس یونیورسٹی آف ایگری کلچر ملتان شامل تھے۔
تقریب کے مہمان خصوصی خالد محمود ڈوگر، چوہدری نذیر آرائیں اور چوہدری مشاہد لطیف تھے، جب کہ ایونٹ کے سپانسر ایڈووکیٹ حافظ محسن لطیف (CEO Rumi Consultant) تھے۔
مقابلے کے نتائج کا اعلان یوں ہوا:
English Category
1st: Abdur Rehman (UCP)
2nd: Minahil (BZU)
3rd: Hadia Khan Yousafzai (PU Lahore)
Consolation: Abdullah Fareed (GC Lahore)
Urdu Category
1st: Ayesha (UCP)
2nd: Rao Mukarram (GC Lahore)
3rd: Zain (BZU)
Consolation: Sundas Ijaz (UOG)
Punjabi Category
1st: Abdullah (UOG)
2nd: Jaweria Farooq (MNS Agriculture University Multan)
3rd: Ali Zain (GCU Lahore)
Consolation: Asim (BZU)
ٹیم ٹرافی یو سی پی لاہور نے جیتی، جبکہ مجموعی طور پر بہترین مقرر کا اعزاز حریم انعم (PU لاہور) کے نام رہا۔
اس یادگار ایونٹ کی کامیابی میں پرنسپل ڈاکٹر زین العابدین، سابق پرنسپل ساجد محمود ندیم، ڈیبیٹنگ کلب کے انچارج ڈاکٹر محمد رضوان اشرف،کو انچارج ڈاکٹر شبیر احمد ،کو انچارج میڈم سدرہ حبیب ،سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر رانا محمد سلیم اور پریزیڈنٹ رامش بشیر کی محنت شامل رہی۔ سب نے مل کر ایک ایسے مقابلے کو ممکن بنایا جس نے ایک چھوٹے شہر میں بڑا میعار قائم کیا اور ثابت کیا کہ بہترین کام کرنے کے لیے بڑے شہر نہیں، بڑی نیت اور مضبوط ٹیم چاہیے ہوتی ہے۔