محمد اشرف آرائیں کروڑ لعل عیسن لیہ سے
پنجاب میں کائٹ فلائنگ ریگولیشن بل 2025 کے تحت پتنگ سازی اور پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
پتنگ بازی کرنے پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ بغیر اجازت پتنگ اور خطرناک ڈور بنانے، بیچنے یا ترسیل پر 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
صوبائی کابینہ نے قانون کے مطابق صرف 6 ،7، 8 فروری کو لاہور میں محدود اور محفوظ بسنت کی اجازت دی۔ مقررہ وقت سے قبل کسی بھی مقام پر پتنگ سازی یا پتنگ بازی غیر قانونی اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے.