مری و کوٹلی ستیاں پریس کلب کی باضابطہ دعوت نہ ملنے پر صحافیوں کا احتجاج، حقوق و بہبود کے مطالبات سامنے آ گئے
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی)— آج پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کے جلسے میں کوٹلی ستیاں اور مری پریس کلب کو باضابطہ طور پر مدعو نہ کیے جانے پر صحافی برادری میں سخت بے چینی پیدا ہوگئی۔مقامی صحافی تنظیموں نے اس حکومتی رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو نظرانداز کرنا افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔سینئر صحافی نوید ستی اور ظاہر ستی نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کے صحافیوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں، فلاح و بہبود کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ کوہسار ریجن کے صحافیوں نے ہمیشہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج دی ہے مگر آج انہیں اہم سرکاری تقریب سے باہر رکھا گیا۔صحافی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی سرکاری تقریب میں میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے اور صحافیوں کے حقوق کو ترجیح دی جائے۔انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔