جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ)مولانا غلام رسول مینگل، کی اسلام آباد میں قائدِ جمعیت علماء اسلام کے حضرت مولانا فضل الرحمان اور گورنر پنجاب سے ملاقات۔

اسلام آباد میں قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان نے ایک تاریخی خطاب کیا، جس کے فوراً بعد گورنر پنجاب نے ان سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال، درپیش چیلنجز اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے ممتاز رہنماء مولانا غلام رسول مینگل، قاری عصمت اللہ کھوڑو اور قاری احمد دین واسو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رہنماؤں نے قائدِ جمعیت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی بصیرت اور امتِ مسلمہ کے لیے خدمات کو سراہا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب نے اس موقع پر کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *