سامارو نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی)
نیشنل پریس کلب سامارو پر گاؤں حاجی بندہ علی راہو کے رہائشی حاجی بندہ علی راہو ولد محمد عثمان راہو، عبدالحفیظ ولد حاجی ادریس راہو، حاجی امداد راہو کا سامارو نیشنل پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔
تفصیلات کے مطابق قربان علی راہو نے نیشنل پریس کلب سامارو پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چچا ہماری آبائی جائیداد خود ہی بیچ رہے ہیں اور ہمیں حصہ نہیں دے رہے۔ ہم نے کمشنر میرپورخاص کو درخواست دی۔ کمشنر نے انکوائری کی اور ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔ پھر حاجی امداد راہو نے ریونیو بورڈ حیدرآباد کو چیلنج کیا۔ وہاں سے بھی فیصلہ ہمارے حق میں آیا لیکن اس کے باوجود حاجی امداد راہو جائیداد بیچ رہے ہیں۔ پراپرٹی سامارو میں ایک مکان A137، دکان نمبر B291 اور باقی پلاٹ ہين۔ جو ہماری مشترکہ جائیداد خریدے گا وہ اس زمین کا زميوار خود ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حاجی امداد راہو اور بااثر لوگ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہمیں کوئی حصہ نہیں دے رہے۔ اگر ایسا ہوا تو ذمہ دار فریقین حاجی امداد راہو اور بااثر لوگ ہوں گے۔ ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *