آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عام انسان تحریک پاکستان کی جانب سے ڈی سی چوک پر ڈپٹی کمشنر کے گیٹ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عام انسان تحریک پاکستان کی جانب سے ڈی سی چوک پر ڈپٹی کمشنر کے گیٹ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

بھوک ہڑتال کی قیادت عام انسان تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما سید علی شاہ، الطاف میرانی، عيان بلوچ مجیب کھوسو،بلاول ليغاري بشير ميراني افضل ميراني اور دیگر نے کی۔

اس موقع پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہنماؤں نے کہا کہ شہر میں کہیں بھی پرائس کنٹرول ٹیمیں نظر نہیں آتیں، ہر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رہا ہے، جس کے باعث عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ روز کمانے اور روز کھانے والے مزدور ایک وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پرائس کنٹرول ٹیمیں، تول اور پیمائش کی نگرانی کرنے والی ٹیمیں اور ڈرگ انسپکٹرز شہر میں گشت کرتے تھے اور مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی تھیں، تاہم اب ایسی کارروائیاں نظر نہیں آتیں۔ ادویات کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے غریب مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ منتخب نمائندے اور متعلقہ افسران مہنگائی جیسے سنگین مسئلے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پرائس کنٹرول نظام کو فعال بنایا جائے، مصنوعی مہنگائی اور منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *