موٹروے ٹول پلازہ سے وصولیاں، ضلع مری کے ضلعی دفاتر سے محرومی عدالتی سہولیات کی کمی
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی )جو کہ ضلع مری کا حصہ ہے، موٹروے ٹول پلازہ پر عوام سے باقاعدہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔اس کے باوجود ضلع مری کے عملی طور پر سرکاری دفاتر کوٹلی ستیاں میں موجود نہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ انتظامی امور کے لیے انہیں طویل سفر کرنا پڑتا ہے۔کوٹلی ستیاں کی عدالتوں میں ایڈیشنل سیشن جج تاحال مستقل طور پر تعینات نہیں۔سول جج بھی ہفتے میں صرف دو دن عدالت میں بیٹھتے ہیں۔ عدالتی نظام کی اس صورتحال سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقے میں ناقص تعمیرات اور ترقیاتی کاموں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔تحصیل میں منتخب نمائندوں کی جانب سے عوامی آفس کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔گیس کی فراہمی جیسے بنیادی مسئلے پر بھی کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آتی۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس کے بدلے سہولیات فراہم کی جائیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔