کوٹلی ستیاں پریس کلب کی عمارت اور رجسٹریشن کے امور پر مشاورت، صحافتی اتحاد کے عزم کا اعادہ
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا اسلام آباد میں ایک بڑا اور اہم اجتماع منعقد ہوا۔اجلاس میں کوٹلی ستیاں پریس کلب کی عمارت کے قیام اور اس کی رجسٹریشن سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔شرکاء نے پریس کلب کو فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی سنجیدہ مشاورت کی گئی۔اجلاس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ تمام صحافی اتحاد و اتفاق کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کا عزم بھی دہرایا گیا۔صحافیوں نے آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت کے فروغ پر زور دیا۔اجلاس میں باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
شرکاء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ایسے مشاورتی اجلاس آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔