وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر صنعتی محنت کشوں کے لیے تاریخی اقدام کرتے ہوئے 720 نئے تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر عمل شروع کیا اور کامیاب ورکرز کو مبارکباد دی۔

ناصر چوہدری سیالکوٹ

بیوگان اور خصوصی افراد کو قرعہ اندازی سے الگ رکھ کر فلیٹس دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ خصوصی ورکرز کے لیے گراؤنڈ فلور فلیٹس مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئندہ 18 ماہ میں صنعتی ورکرز کے لیے مزید 1872 فلیٹس مکمل ہوں گے، جبکہ شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 ورکرز کے لیے بیچلر ہاسٹل تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر محنت منشاء اللہ بٹ کے مطابق صنعتی ورکرز کے لیے مفت فلیٹس اور پلاٹس محمد نواز شریف کا ویژن ہے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ون میں کامیاب ورکرز کو لاہور اور قصور میں فلیٹس دیے جائیں گے، جبکہ ملتان، ننکانہ صاحب اور دیگر شہروں میں بھی منصوبے جاری ہیں۔ جھنگ اور کمالیہ میں 2000 صنعتی کارکنوں کو تین مرلے کے مفت پلاٹس دیے جائیں گے۔

One thought on “وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بے گھر صنعتی محنت کشوں کے لیے تاریخی اقدام کرتے ہوئے 720 نئے تعمیر شدہ فلیٹس کی قرعہ اندازی کا آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر عمل شروع کیا اور کامیاب ورکرز کو مبارکباد دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *