عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف: زیب بنگلانی)
گاؤں فضل چوپان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد۔
عمرکوٹ کے نواحی علاقے ڈهورونارو کے گاؤں فضل چوپان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع عمرکوٹ اور ڈویژن میرپورخاص کی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ میں شہید سردار اسماعیل چوپان الیون (A اور B ٹیم)، گابار الیون، شاہ لطیف عمرکوٹ، غلام نبی شاہ صوفی فقیر چھور الیون، حاجی خان محمد منگریو اور دیگر ٹیمیں شامل تھیں۔
سیمی فائنل اور فائنل میچز میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔ سیمی فائنل میں شاہ لطیف عمرکوٹ نے چھور الیون کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں شہید سردار اسماعیل چوپان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 50 رنز کا ہدف دیا۔ معشوق چوپان نے صرف 10 گیندوں پر 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں شاہ لطیف عمرکوٹ صرف 30 رنز بنا سکی۔
فائنل جیتنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپے نقد اور ٹرافی، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 5 ہزار روپے نقد اور ٹرافی دی گئی۔
تقریب کے مہمانِ خاص محمد علی چوپان، فیض چوپان، نفیس نہڑی، ساجد نہڑی، گلزار ساند اور دادا مگھن چوپان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
پروگرام کا ماحول جوش و خروش، کھیل سے محبت اور شہید رانی کی ياد سے بهرپور رها۔





