شہر میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں شہریوں نے روایتی سندھی لباس، اجرک اور ٹوپی زیبِ تن کی۔
ثقافتی پروگراموں میں سندھی موسیقی، رقص اور علاقائی روایات کی جھلک نمایاں رہی۔
شرکاء نے کہا کہ سندھی ثقافت امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیتی ہے اور اس دن کا مقصد اپنی تہذیب کو دنیا کے سامنے روشناس کرانا ہے۔
اس موقع پر بچوں اور نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ شاپنگ سینٹرز اور تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
تقریبات شام تک جاری رہیں اور شہر میں خوشگواری کا سماں رہا۔
رپورٹ غلام سرور ڈھر اوباوڑو