حکومت نے 5 فروری کو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے

۔ اعلامیے کے مطابق اس دن سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یومِ کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیوں، سیمینارز اور خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ قومی و کشمیری پرچم لہرائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق یومِ کشمیر کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ تقریبات پُرامن انداز میں منعقد ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *