آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان تقریب و ریلی کا انعقاد

جیکب آباد : (نامه نگار)سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان تقریب و ریلی کا انعقاد

سٹی آف نالج پبلک سکول جیکب آباد: کے زیر اہتمام وطن عزیز پاکستان کی انڈیا کے خلاف شاندار فتح “آپریشن بنیان مرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اساتذہ، طلباء، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ایک پُرجوش ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی (مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان) نے کہا کہ:
گجرات کا قصاب مودی اسرائیل کا یار ہے۔ حالیہ امریکی و اسرائیلی جارحیت میں بھی مودی اسرائیل اور نتن یاہو کے ساتھ کھڑا رہا۔ امریکا اسرائیل اور انڈیا دنیا کے تین شیطان اور امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔
“آپریشن بنیان مرصوص پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن باب ہے، جس نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:
“آج کے طلباء کو اس تاریخی کامیابی سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور اپنے اندر حب الوطنی، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔”

تقریب سے نے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیف علی ڈومکی نے کہا:
“پاکستان کی کامیابی اللہ تعالیٰ کی نصرت اور قوم کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ہمیں اپنے وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔”

جبکہ اللہ بخش میرالی (ڈویژنل صدر یوتھ ونگ ) نے اپنے خطاب میں کہا:
“نوجوان نسل پاکستان کا سرمایہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں اور دشمن کے ہر ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں۔”

آئی ایس او ضلع جیکب آباد کے صدر اظہار الحسن نے کہا:
“آپریشن بنیان مرصوص نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا۔”

دیگر مقررین نے بھی پاک فوج کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی۔

آخر میں ملک کی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *