ڈیرہ غازی خان بیوروچیف چوھدری احمد سے ) دراھمہ سبزی منڈی سروروالی انجمن آڑھتیان کے دو سالہ الیکشن مکمل ملک حسین بخش ارائیں گروپ کامیاب
دراھمہ سبزی منڈی سروروالی انجمن آڑھتیان کے ہونے والے الیکشن میں تین گروپوں نے حصہ لیا الیکشن کے نتیجے میں ملک حسین بخش ارائیں گروپ کے صابر خان گرمانی صدر جبکہ ملک ندیم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیان کے دو سالہ الیکشن میں کل 239 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ ملک حسین بخش ارائیں گروپ نے 92 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ سجاد کریم رند گروپ کو 60 اور حاجی عبدالغفار گروپ کو 86 ووٹ ملےووٹنگ کا وقت صبح 9 بجے مقرر تھا تاہم ایک گھنٹہ تاخیر سے عمل کا آغاز ہوا
اس کے باوجود انتخابی عمل پورا دن خوش اسلوبی اور پرامن ماحول میں جاری رہا
کامیاب امیدواروں کو تمام آڑھتیوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی لیبر یونین کے عمدہ دار شانی خان بورانہ طاہر خان وڈانی مجاھد خان نے مبارک باد منڈی کے مسائل کے حل کی کوشش کو سہرایا
دراھمہ سبزی منڈی سروروالی انجمن آڑھتیان کے دو سالہ الیکشن مکمل