لہتراڑ رتہ کس کے قریب افسوسناک واقعہ، زخمیوں کو آر ایچ سی لہتراڑ منتقل
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) سے باغ آزاد کشمیر جانے والی کوسٹر نمبر 2924 راولپنڈی کوٹلی ستیاں روڈ پر لہتراڑ رتہ کس کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے آر ایچ سی لہتراڑ منتقل کر دیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج لہتراڑ سید طاہر حسین شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ گاڑی کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی گئی۔