ماہی چوک شہر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کاشف لاشاری کو کچل دیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
علاقے میں سوگ کی فضا ہے، اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں اور شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری گاڑیوں کی بے احتیاط ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
رپورٹ غلام سرور