یومِ اتحاد کی تقریب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ کی شرکت

یو اے ای ایمبیسی کی پروقار تقریب معروف سماجی شخصیت اطہر مصطفی بھی شریک

اسلام آباد (راشد محمود ستی) متحدہ عرب امارات کے یومِ اتحاد کی تقریب
یو اے ای ایمبیسی اسلام آباد میں شان و شوکت سے منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ملکی و غیر ملکی سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وفاقی حکومت کے اعلیٰ افسران اور اہم مہمان بھی تقریب میں موجود تھے۔
اسلام آباد کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اطہر مصطفی نے بھی شرکت کی۔اطہر مصطفی انسانی حقوق کے سرگرم رہنما کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
تقریب میں پاکستان یو اے ای تعلقات کے نئے دور کی امید ظاہر کی گئی۔آخر میں یومِ اتحاد کا خصوصی کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔دو طرفہ دوستی کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *