سیاسی افراتفری پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے فسادات کی تحقیقات کے سلسلے میں تحریکِ انصاف کے متعدد اہم رہنماؤں کے بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں ان میں بانی تحریکِ انصاف، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈاپور، شہریار آفریدی اور عثمان ڈار شامل ہیں۔
اسی فہرست میں شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت جمشید چیمہ اور کنول شوذب کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، شیخ رشید، شیخ راشد طاہر صادق، راجہ بشارت اور واثق قیوم سمیت کئی دیگر شخصیات پر بھی بیرون ملک سفر کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے مجموعی طور پر 132 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس پر متعلقہ حکام کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف جاری جامع تحقیقات کا حصہ ہے جس کا مقصد ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *