جھنگ(۔ قمر زمان نقوی ) حکومت پنجاب،محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب،یونیسیف،چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کے باہمی تعاون سے سانجھ پریت آ رگنائزیشن اور مقامی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی جانب سے سیلاب زدہ علاقہ موضع ننکانہ یونین کونسل سلطان پور ضلع جھنگ میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں یو این اوچا سے مسٹر سیماب،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے پروجیکٹ آ فیسر متین اشرف،سانجھ پریت آ رگںائزیشن سے چائلڈ پروٹیکشن آ فیسر محمد ریاض،معروف سوشل ایکٹیوسٹ و صدر AWF ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جھنگ محمد وارث،معروف ماہر تعلیم مہر خالد مسعود نول،استاد محمد زاہد کھوکھر ،مہر آ فتاب نول نمبردار،مہر محسن نول ،مقامی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی مانیٹر مس ثمرین ناز، ممبرظل حسنین ننکانہ،ممبر اے ڈی نول ،عالم شیر کھوکھر ،سمیت طلباء و طالبات اور اساتذہ و دیگر معززین علاقہ کہ کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کا آ غا ز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا تقریب کا مقصد بچوں کے حقوق کی اہمیت اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق آ گاہی کو فروغ دینا تھا بچوں نے تقریب کے دوران مختلف خوبصورت اور رنگا رنگ سرگرمیاں پیش کی جن میں ٹیبلوز،تقاریر،کردار نگاری،اور دیگر دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں،بچوں کی محنت اور خود اعتمادی نے حاضرین کو خوب معذوز کیا اور خوب داد سمیٹی اس پروگرام نے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا شاندار موقع فراہم کیا اور معاشرے میں بچوں کے حقوق و تحفظ سے متعلق آ گاہی کو فروغ دینا ہے اس موقع پر تقریب سے مسٹر سیماب،متین اشرف،محمد ریاض،ڈاکٹر ریاض نول ،محمد وارث و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسل چلڈرن ڈے بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کا دن ہے اور اس دن کا مقصد بچوں کو محفوظ،خوشحال،اور با اختیار مستقبل فراہم کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا ہے ،انہوں نے سانجھ پریت آ گنائزیشن اور مقامی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ بچوں کی تعلیم،تحفظ،تربیت اور صحت مند نشونما ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے ،تقریب کے اختتام پر بچوں کے حقوق و تحفظ کے حوالے سے آ گاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی تھی ۔
سیلاب زدہ علاقہ موضع ننکانہ یونین کونسل سلطان پور ضلع جھنگ میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے رنگا رنگ تقریب