عمرکوٹ سندھ بيوروچیف زیب بنگلانی۔ حکومت سندھ محکمہ خوراک کانوٹس،سرکاری گندم میں بے قائدگیوں کاالزام،ضلعی فوڈکنٹرولرمعطل،عوامی حلقوں کی جانب سے اقدام کوسراہاجارہاہے،دیگرملوث آفسران کے خلاف بھی کاروائی کرنے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ ضلع میں گندم کابحران ونرخوں میں اضافہ ہونے اورسرکاری گوداموں میں موجود سبسڈی والی گندم کی سپلائی میں بے قائدگیوں کے حوالے سے میڈیامیں خبریں آنے پر سندھ حکومت محکمہ خوراک نے سخت نوٹس لینے ہوئے گندم سپلائی میں بے قائدگیوں کے الزام میں ضلعی فوڈ کنٹرولر وشن داس کو معطل کردیا ہے جسکانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے محکمہ خوراک سندھ کے اس اقدام کوسراہاجارہاہے،انکاکہنا ہے محکمہ خوراک کے بدعنوان آفسران نے ہمیشہ بوگس چالانوں کے ذریعے گندم مارکیٹوں میں فروخت کرکے فائدہ حاصل کیاہے اورغریبوں کے حق پرڈاکہ ڈالا ہے ایسے بدعنوان آفسران کاسدباب بے حدضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی آفسرایسی جرات نہ کرسکے تاہم انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیاہے گندم کی بے قائدگیوں میں محکمہ خوراک کے علاوہ انتظامی آفسران بھی ملوث ہیں جن کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
حکومت سندھ محکمہ خوراک کانوٹس،سرکاری گندم میں بے قائدگیوں کاالزام