انٹرنیشنل والینٹیئر ڈے کے موقع پر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (NCHD) جھنگ کے زیراہتمام ایک پروقار آفس جھنگ میں منعقد ہوئی

جھنگ (قمر زمان نقوی) انٹرنیشنل والینٹیئر ڈے کے موقع پر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ (NCHD) جھنگ کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب NCHD آفس جھنگ میں منعقد ہوئی جس کا اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ابراہیم جاوید ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاک چیریٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میڈم مہوش عارف، ملک نصرت اکیرہ اور سوشل ویلفیئر آفیسر فضل عباس شریک ہوئے، جبکہ صحافی برادری، سماجی کارکنوں اور مرد و خواتین فیلڈ آفیسر رضاکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD ملک احسان اللہ کمبوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ، رضاکار طلباء کی داخلہ مہم میں ڈراپ آؤٹ روکنے، تعلیم بالغاں کے مراکز کے قیام، سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے اہتمام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کی اسکالرشپس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔شرکاء نے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرام معاشرتی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت دیتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ضلع جھنگ کے نمایاں کارکردگی دکھانے والے رضاکاروں کو NCHD کی جانب سے حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *