ادبی شخصیت ریٹائرڈ پرنسپل فضل الرحمان انتقال کر گئے

چڑھوئی (اوصاف نیوز)چڑھوئی کی معروف علمی و ادبی شخصیت ریٹائرڈ پرنسپل فضل الرحمان انتقال کر گئے۔چڑھوئی کی علمی، ادبی اور تعلیمی حلقوں کی ایک معتبر شخصیت، ریٹائرڈ پرنسپل فضل الرحمان مختصر علالت کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں عوام الناس کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں اساتذہ کی بڑی تعداد کے علاوہ وکلاء، صحافی، سیاستدان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما عبدالرشید ترابی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسمبلی راجہ ریاست، ڈسٹرکٹ کونسلر غفارت شاہد، ڈاکٹر سفیان امیدوار اسمبلی تحریکِ انصاف سمیت دیگر معزز شخصیات بھی جنازے میں موجود تھیں۔شرکاء نے مرحوم کی تعلیمی خدمات، پیشہ ورانہ دیانت داری اور ایک مثالی استاد کے طور پر معاشرے میں ان کے مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے اپنی پوری سروس کے دوران علم کی شمع روشن کی اور طلبہ کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔نمازِ جنازہ کی امامت عبدالرشید ترابی نے کروائی، جبکہ آخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ آہوں اور سسکیوں کے درمیان، نم آنکھوں کے ساتھ مرحوم کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *