اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شمالی علاقوں میں دھماکے ممکنہ طور پر میزائل حملوں کی وجہ سے ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شمالی علاقوں میں دھماکے ممکنہ طور پر میزائل حملوں کی وجہ سے ہوئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران کے مشرق میں ایک دھماکا سنا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے، یہ امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ حملہ ہے جبکہ غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا۔ اصفہان، قم، کرج اورکرمان شاہ میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران میں اسرائیل کا آپریشن امریکا کے ساتھ مل کر جاری ہے، ایران پر آپریشن کا منصوبہ مہینوں پہلے بنایا گیا تھا، ایران پر حملے کی تاریخ کا فیصلہ ہفتوں پہلے کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای تہران میں موجود نہیں ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایران نے حملے کے بعد اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، عراق نے بھی فضائی ٹریفک معطل کردی۔
ادھر اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تہران پر حملہ کیا ہے، ایران پر پیشگی حملےشروع کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ متعددمیزائل تہران میں یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پرگرے، تہران میں دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھر میں اسکول بند کردیے گئے ہیں، عوام کو گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک پیشگی حملہ کیا تاکہ اسرائیل کے لیے خطرات کو ختم کیاجاسکے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تہران پر حملہ کیا ہے، ایران پر پیشگی حملےشروع کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ متعددمیزائل تہران میں یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پرگرے۔