سینئر ممبر جھنگ بار منیر احمد سدھانہ کے بہیمانہ قتل پر ہر آنکھ غمزدہ ہے

جھنگ (قمر زمان نقوی)نواب چمن عباس سیال ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینئر ممبر جھنگ بار منیر احمد سدھانہ کے بہیمانہ قتل پر ہر آنکھ غمزدہ ہے، وہ جھنگ بار کا فخر اور انتہائی تجربہ کار وکیل تھے۔ ان کا واحد قصورایک پیشہ ور وکیل ہونااور ایک فریق کی وکالت کرنا تھا۔ درندوں نے نہ صرف انہیں بلکہ دیگر دو بے گناہ افراد کو بھی شہید کردیا۔ قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں قرارِ واقعی سزا دلوانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ بار کے آئندہ انتخابات میں صدارت کے امیدواران اور دیگر ذمہ داران سے التجا اور تجویز کرتا ہوں کہ شہید منیر احمد سدھانہ کے بھائی فضل عباس کو صدارت کیلئے اعزازی طور پر منتخب کیا جائے تاکہ اُن کی قربانی کا عملی اعتراف ہوسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *