بھریاسٹی کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت راؤ صغیر احمد راجپوت اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نوشہروفیروز ڈاکٹر اکرم راؤ کی والدہ انتقال کر گئیں
ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
بھریاسٹی کی معروف سیاسی و سماجی اور معزز شخصیت راؤ صغیر احمد راجپوت اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نوشہروفیروز ڈاکٹر اکرم راؤ کی والدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
مرحومہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ راؤ خاندان کی سماجی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔
معزز شخصیت راؤ صغیر احمد راجپوت اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نوشہروفیروز ڈاکٹر اکرم راؤ کی والدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں