ٹھاروشاہ (کاشان غفار خانزادہ)
تفصیلات کے مطابق ٹھاروشاہ میں پیور بلاک کے کام میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکیدار کی غفلت کے خلاف شہری حبیب الرحمن راجپوت نے عوامی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر روپوش ہو گیا ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ حکام کی خاموشی ملی بھگت کا نتیجہ ہے حبیب الرحمن راجپوت نے ڈی سی نوشہرو فیروز اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کام کا معیار چیک کیا جائے اور ادھورا کام فوری مکمل کروا کر کرپٹ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔