ڈیرہ غازی خان ( چوھدری احمد بیوروچیف)
معروف مذہبی اسکالر مولانا غلام مصطفی نعیمی نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک صبر، تقویٰ، ایثار اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک دراصل نفس کی اصلاح اور روحانی تربیت کا مہینہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو رحمتوں اور برکتوں سے نوازتا ہے۔
مولانا غلام مصطفی نعیمی نے کہا کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کو برائیوں سے بچنے اور اچھے اخلاق اپنانے کی عملی تربیت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں رمضان المبارک میں خصوصی طور پر غریبوں، مساکین اور مستحق افراد کا خیال رکھنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کو اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ مساجد کو آباد رکھا جائے، قرآنِ مجید کی تلاوت کو معمول بنایا جائے اور نوجوان نسل کو دینی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے تاکہ معاشرہ حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی معاشرہ بن سکے۔
آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں اور ملکی سلامتی و خوشحالی ک
ماہِ رمضان المبارک صبر، تقویٰ، ایثار اور اخوت کا درس دیتا ہے