اسکولوں کی چھٹیوں کے بارے بڑی خبر!

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، اسکول ہفتے میں 5 دن کھلیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہفتے میں تین یا چار دن تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی ہائبرڈ سسٹم کام نہیں کرے گا، میٹرک کے 246 امتحانی مراکز کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی کیلنڈر میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، اگلے سال امتحانات دینے والے امیدواروں کو پورا وقت ملے گا، یقیناً بچوں کے لیے آن لائن کلاسز میں لیکچرز پر پوری توجہ دینا مشکل ہے، پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں 70 فیصد مفت نصابی کتب پہنچا دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *