
پانچ کلو میٹر سڑک کی فوری مرمت و تعمیر کا پرزور عوامی مطالبہ، وزیراعلیٰ پنجاب اور منتخب نمائندوں سے نوٹس لینے کی اپیل
کوٹلی ستیاں (راشد محمود ستی) مولاچھ تا سولی نہ کس تحصیل ہیڈکوارٹر روڈ کی انتہائی خستہ اور ابتر حالت نے علاقہ مکینوں بالخصوص بصارت سے محروم اسپیشل پرسنز، طلبہ، طالبات اور مریضوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، اس سڑک پر روزانہ اسپیشل افراد علاج، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کے لیے سفر کرتے ہیں مگر ٹوٹی پھوٹی سڑک، گڑھوں اور ناقص حالت کے باعث شدید مشکلات، ذہنی اذیت اور خطرات کا سامنا ہے، علاقہ مکینوں اور نابینا افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ضلع مری، ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے بلال یامین ستی سے پرزور مطالبہ کیا کہ اس عوامی مسئلے پر فوری عملدرآمد کرایا جائے، بصارت سے محروم راجہ قدرت علی ستی، راجہ حافظ رحمت علی ستی، راجہ ناصر علی ستی،اور دو خواتین اور ان کے اہل خانہ راجہ شفاقت علی ستی، راجہ نعیم ستی اور راجہ امداد علی ستی نے کہا کہ اس سڑک کے ساتھ گورنمنٹ کے پانچ اسکول بھی منسلک ہیں جہاں جانے والے طلبہ و طالبات اور اسپیشل افراد شدید پریشانی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر پانچ کلو میٹر کی یہ سڑک ایک ہی ٹینڈر میں مکمل نہیں ہو سکتی تو اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے فوری تعمیر و مرمت شروع کی جائے، تاکہ عوام کو ریلیف ملے اور پنجاب حکومت اور عوامی نمائندوں کے مثبت اقدامات میں مزید اضافہ