ورلڈ بینک اور ریفارم سپورٹ یونٹ (RSU) کے تعاون سے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل سامارو میں تعمیر ہونے والے 19 اسکولوں میں سے 5 اسکولوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر محکمۂ تعلیم کے حوالے کر دیا گیا

عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زيب بنگلانی)
ورلڈ بینک اور ریفارم سپورٹ یونٹ (RSU) کے تعاون سے ضلع عمرکوٹ کی تحصیل سامارو میں تعمیر ہونے والے 19 اسکولوں میں سے 5 اسکولوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر محکمۂ تعلیم کے حوالے کر دیا گیا۔
حوالے کیے جانے والے اسکولوں میں گورنمنٹ پرائمری اسکول سعید خان بنگلانی، گورنمنٹ پرائمری اسکول ظہور احمد بھرگڑی، گورنمنٹ پرائمری اسکول حیدر خان کھوسو، گورنمنٹ پرائمری اسکول دولت دھونکائی اور گورنمنٹ پرائمری اسکول سرھو دھونکائی شامل ہیں۔
اسکولوں کی ہینڈ اوور تقریب میں ٹھیکیدار کمپنی، آر ایس یو اور محکمۂ تعلیم کے افسران نے شرکت کی، جن میں قاضی محمد ہارون، محمد حنیف، محمد عاصم صدیقی، محمد قاسم راہیمون، اویس سلطان، ارشد سولنگی، ٹی او سامارو محمد ابراہیم خاصخیلی اور ٹی او آفس سامارو کے ہیڈ کلرک سسپالداس سمیت دیگر افسران شامل تھے۔
اس موقع پر اسکول مینجمنٹ کمیٹیوں کے معزز افراد اور متعلقہ ہیڈ ماسٹروں کے حوالے اسکولوں کی چابیاں کی گئیں، جبکہ تعلیم کی بہتری، طلبہ کے روشن مستقبل اور علاقے کی ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ بعد ازاں اسکولوں کو باقاعدہ طور پر محکمۂ تعلیم کے حوالے کر دیا گیا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جلد از جلد شروع کی جا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *