وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور مین ہول واقعے پر کہا ہے کہ میں بتا نہیں سکتی کہ میرے دل پر کیا گزر رہی ہے، پنجاب میں انسان نہیں ، جانور کی بھی جان قیمتی ہے، ہر سطح پر مجرمانہ غفلت ہوئی اور مجھ سمیت سب جوابدہ ہیں۔

محمد اشرف آرائیں کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ سے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور مین ہول واقعے پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی ارب کا کام ہو، لوگوں کی بہتری اور آسانی کیلئے ہو رہا ہے، کام لوگوں کو مارنے کیلئے نہیں ہو رہا، کسی کو پرواہ ہی نہیں کہ وہاں پرمین ہول کھلا رہ گیا، داتا دربار پر دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں اور اتنی رش والی جگہ پر مجرمانہ غفلت ہوئی۔
مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کس چیز کے اے سی ہیں؟، مین ہول کھلا ہوا کیوں تھا؟، کسی کو پرواہ نہیں تھی، کمشنر لاہور کا بھی اتنا ہی قصور ہے جتنا ایل ڈی اے لاہور کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کو نہیں پتا تھا کوئی پارکنگ کے پیسے لے رہا ہے، لوگوں کیلئے سائٹ کو محفوظ نہیں بنایا گیا، پنجاب میں تمام ضلعی انتظامیہ کی میٹنگ میں کہتی ہوں کوئی مین ہول کھلا نہ رہے، جن لوگوں نے مین ہول کھلا چھوڑا ہے کیا ان کے اپنے گھر میں بچے نہیں؟۔
انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی فیملی کو چور بناکر تھانے میں لے گئے، میاں بیوی کے تعلقات جیسے بھی تھے ہمیں اس سے کیا لینا دینا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمرے اور سی سی ٹی وی میں دیکھنے میں کتنی دیرلگتی ہے؟، یہ راجن پور یا لیہ کی بات نہیں بلکہ لاہور کی بات ہو رہی ہے، معاملے کا رخ ایسے موڑا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، میں نے سیف سٹی والے کو کال کی تو اس نے کہا کہ شاید کوئی مین ہول میں گرا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سمیت سب جوابدہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *