جیکب آباد: ( رپورٹ اے جی بلوچ ) پریس ریلیز تاریخ 29 جنوری 2026 کے مطابق
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے چیف وہپ رکنِ قومی اسمبلی جیکب آباد میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری، ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم، مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نظیر حسین جعفری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، بزرگ شیعہ رہنما سید احسان علی شاہ بخاری اور جعفریہ الائنس کے ڈویژنل صدر وزیر علی مشہدی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ضلع جیکب آباد میں مذہبی اور عوامی نوعیت کے مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص ضریح پاک امام حسین علیہ السلام سے متعلق درپیش مسائل، عزاداروں کو درکار سہولیات پر سنجیدہ گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں مختلف مکاتب فکر کے درمیان اتحاد و اخوت کی بہترین فضا قائم ہے۔ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں،۔
ایم این اے میر اعجاز حسین خان جکرانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے اور اپنی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
وفد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے مسائل کے حل میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔
آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم این اے میر اعجاز حسین خان جکرانی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اس طرح کی ملاقاتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔