جیکب آباد پولیس کی بڑی کامیابی، 05 خطرناک و مطلوب ملزمان نے پولیس پریشر کے نتیجے میں سرنڈر کر دیا

جیکب آباد(رپورٹ : اے جی بلوچ) 29 جنوری 2026
پریس ریلیز کے مطابق
جیکب آباد پولیس کی بڑی کامیابی، 05 خطرناک و مطلوب ملزمان نے پولیس پریشر کے نتیجے میں سرنڈر کر دیا

جیکب آباد پولیس نے ضلع میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے جاری بھرپور اور مؤثر آپریشن کے دوران ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس پریشر اور سخت کارروائیوں کے نتیجے میں تھانہ بی سیکشن ٹھل کی حدود سے تعلق رکھنے والے 05 خطرناک و مطلوب ملزمان نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل و گردو نواح علاقوں میں جاری آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مسلسل تنگ کیا جا رہا تھا، جس کے باعث ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کیا۔

سرنڈر کرنے والے ملزمان میں 01 منصب عرف بٹالو ولد آدام بنگلانی، 02 حیات عرف ٹکر ولد سبز علی بنگلانی، 03 گلزار احمد ولد غلام نبی بنگلانی، 04 حامد ولد مرید عرف تتر 05 میر حسن ولد متیرا بنگلانی شامل ہیں، جو مختلف علاقوں میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

تمام ملزمان کیخلاف ضلع جیکب آباد اور کشمور کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے پچاس سے زائد مقدمات درج ہیں۔

جیکب آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلعے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایسے آپریشنز آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *