ہیڈمرالہ (قاری خواجہ سے) تفصیلات کے مطابق کوٹہڑہ الیون کے زیر اہتمام چھٹا سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کوٹہڑہ گراؤنڈ میں شاندار انداز سے منعقد ہوا، جس میں علاقے بھر کی 20 ٹیموں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی کھیل کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ میانی الیون اور چیلہ الیون کے درمیان کھیلا گیا، جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا، تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیلہ الیون فاتح قرار پائی اور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل شیہنی ملک ظفر اعوان آف مترال خورد، چوہدری غلام فرید وسیر آف کوٹہڑہ، چوہدری منیر آف تورنوال، ملک تسلیم اور ملک اکرم زکی نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ٹورنامنٹ کی میزبانی کے فرائض استاد محمد نواز، احمد رضا، محسن سہیل، حسن رضا اور ان کی ٹیم نے احسن انداز میں سرانجام دیے۔ اختتامی تقریب میں فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے کامیاب اور منظم ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
چیلہ الیون نے چھٹے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
