دھابیجی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا

ٹھٹہ ڈسٹرکٹ رپورٹر: ایم اعجاز چانڈیو مہرانوِی) دھابیجی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کی شناخت شفیع چنا ولد جعفر چنا کے نام سے ہوئی ہے، جو ساکرو کے قریب گاؤں حافظ محمد چنا کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی، جس کے نتیجے میں شفیع چنا شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر گھارو منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی کی ٹانگ اور ایک بازو میں شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ زیادہ خون بہنے کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
ڈاکٹروں نے مزید علاج کے لیے زخمی کو فوری طور پر کراچی کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ہے، جہاں اسے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ نامعلوم گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *