پیر محمد شاہ کھگہ کے سماجی و فلاحی کامو کو یاد رکھا جائے گا۔اہلِ علاقہ
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان اہلِ علاقہ کی معروف شخصیت پیر احمد شاہ کھگہ (سابقہ MPA) کے بڑے بھائی محترم جناب پیر محمد شاہ کھگہ(سابقہ MNA) اس دنیا فانی سے چل بسے۔پیر محمد شاہ کھگہ ایک ایماندار ملنسار اور خوش اخلاق آدمی تھے۔پیر محمد شاہ کھگہ نے اہلِ علاقہ کو بہت ساری سہولیات فراہم کیں اور تاحیات خدمتِ خلق کرتے رہے۔پیر محمد شاہ کھگہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں چک شاہ کھگہ عارف والا روڈ پاکپتن میں بعد از نمازِ عصر ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں محترم جناب پیر حیدر امام گیلانی۔ محترم جناب علی گیلانی سجادہ نشیں دربارِ عالیہ حضور سخی چن پیر سرکار۔پیرِ طریقت رہبرِ شریعت فخرالعلماء استاذالحُکماء حضرت علامہ مولانا حکیم خواجہ محمد افضل پیرزادہ کے صاحبزادہ پروفیسر حکیم خواجہ عرفان افضل پیرزادہ قادری فاضلی۔صاحبزادہ قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ۔محترم جناب سردار منصب علی ڈوگر MPA۔تنویر خاں لودھی۔محمد شاہد گِل۔فرزند خاں لودھی۔ محمد جاوید گِل۔چوھدری اخلاق احمد و دیگر دینی سماجی کاروباری اور سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔پیر احمد شاہ کھگہ و اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ پیر محمد شاہ کھگہ ہمارے علاقے کی رونق اور علاقے کا بھرم تھے ۔ان کے جانے سے اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ میں غم کی فضا چھا گئی۔تمام احباب نے پیر احمد شاہ کھگہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور پیر محمد شاہ کھگہ کیلیئے کامل بخشش کی دُعا کی۔
سینیئر سیاستدان علاقے کی معروف شخصیت سابقہ MNA کا انتقال