درگاہ فتح پور شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت سید صادق علی شاہ صوفی القادریؒ کی سالانہ برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) درگاہ فتح پور شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت سید صادق علی شاہ صوفی القادریؒ کی سالانہ برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ برسی کے موقع پر درگاہ کے سجادہ نشین صوفی سید سرفراز علی شاہ صوفی القادری کی زیرِ صدارت صوفیانہ محفلِ کچہری منعقد کی گئی، جس میں نامور صوفی فنکاروں نے صوفیانہ کلام پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

برسی میں شرکت کے لیے سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں زائرین درگاہ فتح پور شریف پہنچے۔ درگاہ انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے فی سبیل اللہ لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا۔

امن و امان کے قیام کے لیے ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی کی خصوصی ہدایات پر بھاری پولیس نفری تعینات کی گئی، جبکہ اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی موقع پر موجود رہے اس کے علاوہ درگاہ انتظامیہ کے رضاکاروں نے بھی بڑی تعداد میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *