راجہ محمد اظہر کا جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر پروقار تقریب

معروف قانون دان ابصار الحق ستی کی سربراہی میں وکلا اور کلرکس کی خصوصی شرکت

راولپنڈی (راشد محمود ستی) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نو منتخب جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد اظہر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت معروف قانون دان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ابصار الحق ستی نے کی۔
تقریب میں ہائی کورٹ کے متعدد وکلا، کلرکس اور بار سے وابستہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے راجہ محمد اظہر کی کامیابی کو بار کی مضبوطی اور نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔ابصار الحق ستی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ محمد اظہر محنتی، باصلاحیت اور بار کے فعال رکن ہیں، ان کی کامیابی وکلا برادری کے اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی سربلندی اور مظلوم طبقات کی نمائندگی کے لیے مضبوط اور دیانت دار قیادت کا سامنے آنا خوش آئند ہے۔
راجہ محمد اظہر کو مبارک باد دینے کا سلسلہ تقریب کے بعد بھی دن بھر جاری رہا، جبکہ وکلا برادری نے ان سے نیک توقعات کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *