سردار رئیس سجاد حسین خان بنگلانی کا شاندار استقبال، سندھ کی ثقافت سے بھرپور تقریب کا انعقاد

عمرکوٹ سندھ: بیوروچیف زیب بنگلانی۔
سردار رئیس سجاد حسین خان بنگلانی کا شاندار استقبال، سندھ کی ثقافت سے بھرپور تقریب کا انعقاد۔
ضلع نواب شاہ، تحصیل سکرنڈ کے گاؤں مٺو خان بنگلانی میں سردار رئیس سجاد حسین خان بنگلانی کے دورے کے موقع پر اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گاؤں پہنچنے پر رئیس مٺو خان بنگلانی، گل حسن بنگلانی، ذاکر حسین، حق نواز بنگلانی، امید علی بنگلانی اور بنگلانی برادری کے دیگر معزز افراد نے پهول نچھاور کرکے والہانہ استقبال کیا۔
سردار رئیس سجاد حسین خان بنگلانی کے ہمراہ رئیس عباس علی بنگلانی سمیت کئی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے گئے اور پھولوں کی بارش کی گئی۔
تقریب کا آغاز مرحوم سردار حاجی عرض محمد خان بنگلانی کی مغفرت کے لیے دعا سے ہوا، جب کہ سردار سجاد حسین بنگلانی کی صحت، سلامتی اور کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
سردار کی منتخب ہونے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں خوشی کا کیک بھی کاٹا گیا اور مہمانوں کے لیے لنگر کا بندوبست کیا گیا۔
یہ تقریب محبت، عقیدت، اور سندھ کی روایتی ثقافت کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *