آل پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) ضلع مری کے عہدیداران کی فہرست جاری

صحافیوں اور عوامی مسائل کے حل اور اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار

مری (راشد محمود ستی)آل پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) ضلع مری کے عہدیداران کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی۔تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ رسالت علی چشتی جبکہ چیئرمین راشد گلفراز عباسی مقرر ہیں۔ڈاکٹر امتیاز احمد خان سینئر وائس چیئرمین اور ملک مبشر اعوان وائس چیئرمین آصف محمود ستی ڈپٹی وائس چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔راجہ محمد اقبال کیھٹوال صدر ضلع مری جبکہ نائب صدر صوبہ پنجاب بھی ہیں۔واجد عباسی سینئر نائب صدر اور راجہ عبد الرحمن نائب صدر مقرر ہوئےسعد گل کو انچارج سوشل میڈیاجبکہ عدیل عباسی کو پریس سیکرٹری نامزد کیا گیا۔راجہ افراز ڈپٹی پریس سیکرٹری اور راشد محمود ستی چیف آرگنائزر ہوں گےمحمد سہیل ہاشمی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور عمر نواز عباسی ڈپٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہیں۔تنظیم کے لیگل ایڈوائزر صولت مجید ستی ایڈووکیٹ اور اختر حنیف ستی ایڈووکیٹ مقرر کیے گئے۔عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں اور عوامی مسائل کو حل اور مؤثر انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *