وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ون پوائنٹ ایجنڈا اور ویژن لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے دہشت گردوں، ڈاکوؤں، چوروں، بدمعاشوں اور خطرناک کریمینلز کے خلاف غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے 21 نڈر پولیس افسران و اہلکاروں کو آئی جی پی (Gallantry) بہادری میڈلز سے نوازا،فرض کی راہ میں جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر جانبازوں کی شجاعت کے تہہ دل سے معترف ہیں، بین الصوبائی چیک پوسٹوں، کچہ ایریاز میں گولیوں کی بوچھاڑ کے سامنے سینہ سپر جوانوں کی ہمت اور بہادری ہماری اصل طاقت ہے، سی ٹی ڈی افسران و جوان دہشگردوں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا رہے ہیں، جرآت و شجاعت کے پیکر پولیس اہلکاروں کے نام سی پی او کی مخصوص دیوار(Brave Hearts) پر کندہ کئے جا رہے ہیں،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور