جیکب آباد ( رپورٹ: اے جی بلوچ )اسپیشل فورس محلہ میں آئیز اور منشیات کے عادی افراد نے بجلی کے کھمبوں سے بجلی کی تاریں کاٹ کر درجنوں بجلی میٹر اتار کر لے گئے ۔ حدود کے پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار رپورٹ کے مطابق اسپیشل فورس محلہ میں ایئرپورٹ پولیس تھانہ اور صدر پولیس تھانہ کے مین گیٹ کے سامنے لگے ہوئے بجلی کے کمبے سے رات کے اندھیرے کا فائدہ لے کر آئیز اور منشیات کے عادی ہیرونچی بجلی کی تاریں کاٹ کر رہائشی عبدالباقی جتوئی محمد علی پٹھان محمد انور بگیو سمیت درجنوں رہائشیوں کے گھروں کے بجلی میٹر بجلی کے کھمبے سے اتار کر لے گئے ۔ جس کے باعث اہلیان محلہ بجلی سے محروم ہو گئے حدود کے ایئرپورٹ تھانہ پولیس نے روایتی لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہیرونچیوں کے خلاف ہم کاروائی نہیں کر سکتے ہیں ۔ آپ لوگ چوری شدہ میٹروں کو تلاش کریں ۔ شاید آپ لوگوں کو میٹر مل جائیں اگر آپ لوگوں کو کسی شخص پر بجلی میٹر چوری کا شک ہو تو اس کو پکڑ کر تھانے پر لائیں ہم این سی درج کریں گے ۔ اہلیان محلہ نے آئی جی سندھ پولیس کراچی ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے شہر میں بھرتی ہوئی ڈکیتی سمیت چوری کی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
اسپیشل فورس محلہ میں آئیز اور منشیات کے عادی افراد نے بجلی کے کھمبوں سے بجلی کی تاریں کاٹ کر درجنوں بجلی میٹر اتار کر لے گئے