البدر پبلک ہائی سکول عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم وتربیت کی روشن مستقبل کی ضمانت
پاکپتن(ڈسٹرکٹ بیورو چیف)تفصیلات کے مطابق البدَر پبلک ہائی سکول پاکپتن نے شعبۂ حفظُ القرآن کا منفرد اور قابلِ فخر اعزاز حاصل کر لیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لطف و عنایت سےدعا اعجاز دختر محمد اعجازنے صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں حفظُ القرآنِ کریم مکمل کر کے البدَر پبلک ہائی سکول پاکپتن کا نام پنجاب بھر میں روشن کر دیا۔طالبہ کی شاندار دینی و تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس نے پنجاب لیول پر ایک لاکھ روپے نقد انعام اور🏆 اعزازی شیلڈسے نوازا۔یہ کامیابی نہ صرف طالبہ بلکہ والدین اساتذہ اور ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔اللہ تعالیٰدعا اعجاز کو علمِ نافع اور عملِ صالح کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔اس اعزاز پر قاری خواجہ فیض فرید پیرزادہ نے البدر سکول کے اونر محترم جناب اسحاق بدر عطاری اور صاحبزادہ بدرالدین اسحاق کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔قاری خوجہ صاحب نے کہا کہ یہ ادارہ عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت کا ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
البدَر پبلک ہائی سکول پاکپتن نے شعبۂ حفظُ القرآن کا منفرد اور قابلِ فخر اعزاز حاصل کر لیا